کراچی (عباس ٹاؤن) دھماکہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت، دھشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی عباس ٹاؤن امام بارگاہ کے قریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انھوں نے زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top