فیصل آباد : پاکستان بچاؤ طلباء ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد نے 23 دسمبر مینار پاکستان کے پروگرام کے سلسلہ میں "پاکستان بچاؤ طلباء ریلی" نکالی۔ جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء نے شرکت۔ ریلی میں طلباء نے موجودہ استحصالی نظام کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے اور اس کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ریلی دھوبی گھاٹ سے شروع ہوئی اور سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی، ضلعی صدر رانا تجمل حسین، سٹی صدر شہزاد مصطفوی و دیگر قائدین نے کی۔

ریلی سے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طلباء اور نوجوانوں نے تبدیلی کیلئے جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے، اس کی 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں بنیاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کا سورج ڈوب جائے گا، غریب عوام کیلئے استحکام پاکستان اور عوامی خوشحالی کی نئی صبح کا آغاز ہو گا۔ اس کیلئے طلباء کو تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ ظلم اور استحصال کے نظام کے خلاف پرامن جمہوری جدوجہد کے تسلسل کو جاری رکھنا ہو گا۔ آج کا طالبعلم اور نوجوان خوش نصیب ہے کہ اسے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی قیادت میسر ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد سے پاکستان قیادت کے بد ترین بحران سے ہمیشہ کیلئے نجات پا جائے گا۔

ضلعی صدر رانا تجمل حسین نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام نہ بدلا گیا تو نوجوان اعلیٰ تعلیم اور باعزت روزگار سے ہمیشہ محروم رہیں گے اور برین ڈرین کا المیہ اس ملک کا مقدر بنا رہے گا۔ طلباء اور نوجوان اگر روشن مستقبل چاہتے ہیں تو انہیں انتخابی نظام کے خلاف موثر جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آج ہے اور اس کیلئے مینار پاکستان میں لاکھوں نوجوان پہنچ کر پوری دنیا کو تبدیلی کا پیغام دیں گے۔ سٹی صدر شہزاد مصطفوی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویثرن پاکستان کو عالم اسلام کا لیڈر بنا دے گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ تبدیلی کیلئے ان کا دست و بازو بنا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top