منہاج القرآن ناروے کا وفد چوہدری اعجاز وڑائچ کی قیادت میں پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس (برمنگھم) میں شرکت کرے گا

مورخہ: 01 مئی 2013ء

مورخہ 4 مئی 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ  کے زیراہتمام برمنگھم میں "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس" منعقد ہو گی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے  کا 30 رکنی وفد منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کی قیادت میں شرکت کرے گا۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے کارکنان اور منہاج یوتھ لیگ ناروے کے نوجوان بھی شامل ہونگے۔

منہاج القرآن برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔  کانفرنس کا مقصد برطانیہ اور یورپ  کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز میں جاری لوٹ کھسوٹ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مُک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں سٹیٹس کو  کے خاتمے، حقیقی تبدیلی کے حصول، قیام امن اور خوشحالی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرقیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top