شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کراچی بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت

مورخہ: 05 مئی 2013ء

نام نہاد جمہوری نظام انتخاب معاشرے کو خون میں نہلانے کا ذمہ دار ہے۔
کرپٹ نظام کے تحت تشکیل پانیوالی سابق پارلیمنٹ 5 سال میں دہشت گردی کے خلاف ایک بھی قانون منظور نہیں کر سکی۔
دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے نہ ہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع اب بھی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے مگر افسوس دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے نہ ہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ۔ نام نہاد جمہوری نظام انتخاب معاشرے کو خون میں نہلانے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری تھی مگر کرپٹ نظام کے تحت تشکیل پانیوالی سابق پارلیمنٹ 5 سال میں دہشت گردی کے خلاف ایک بھی قانون منظور نہیں کر سکی۔

وقت آ گیا ہے کہ عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت قائم کریں دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کا بس یہی راستہ ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونیوالے کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top