بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ خالصتاًغریب کشی اور عوام دشمنی ہے۔ محمد رفیق صدیقی

مورخہ: 02 جون 2013ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے خلاف فیصل چوک میںپر امن احتجاجی مظاہرے سے خطاب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف فیصل چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد رفیق صدیقی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ حالیہ اضافہ غریب عوام کی توقعات کے بالکل برعکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر پندرہ بیس دن بعد غریب عوام پر پٹرول بم گرایا جاتا ہے۔ جس سے بالواسطہ اور بلا واسطہ مہنگائی کا اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے۔ جس کی تندو تیز اور ظالم لہروں میں بے بس اور مجبور غریب عوام خس وخاشاک کی طرح بہتے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور آئے دن کی مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نائب صدر طیب ضیاء نے اس موقع پر کہا کہ مہنگائی، بے روز گاری، رشوت ستانی اور جرائم کی شرح میں اضافہ اور امن وامان کی خوفناک صورتحال نے غریب عوام کا جینا پہلے ہی دوبھر کر رکھا ہے ایسے میں ان کے زخموں پر مرحم رکھنے اور ان کے مصائب اور تکالیف کم کرنے کی بجائے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ظالمانہ عمل مسلسل جاری ہے جوکہ غریب عوام پر انتہائی ظلم ہے۔ اس موقع پر لاہو ر کے جنرل سیکرٹری محمد شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے درد اور مسائل کو سمجھنے والا اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنیوالا کوئی نہیں۔ مظاہرے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے عہدیداران سعید بھٹی، ہارون ثانی اور عرفان چیمہ نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top