ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تین روزہ تنظیمی دورہ پر یونان کل (14 جون کو) پہنچیں گے

مورخہ: 13 جون 2013ء

یونان (مرزا مجد جان) مورخہ 14 تا 17 جون تین روز تنظیمی دورہ پر صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یونان کل (14 جون کو) پہنچیں گے، جو اپنے دورہ میں مختلف تنظیمی معاملات کا جائزہ لیںگے۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے 16 جون بروز ہفتہ بوقت 5 بجے مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایک عظیم الشان عظمت معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ یورپ سے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (صدر منہاج القرآن یورپین کونسل) اور محمد بلال اوپل (جنرل سیکریٹری منہاج القرآن یورپین کونسل) بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top