رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ایثار و قربانی اور خود احتسابی کا تقاضا کرتا ہے۔ فاروق بٹ

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ایثار و قربانی اور خود احتسابی کا تقاضا کرتا ہے۔ ضرورت رمضان المبارک کی حقیقی روح پر عمل کرنے کی ہے، اگر ہم رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اپنے حقوق و فرائض ادا کرنے کا پختہ عہد کر لیں تو آنے والے مہینے ہمارے لئے خوشیوں کا پیغام لا سکتے ہیں۔

وہ گزشتہ روز ماہ رمضان میں پاکستان عوامی تحریک کی ایکٹیویٹیز اور عوامی رابطہ کے لئے افطار پارٹیوں کے شیڈول پروگرام کو طے کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بدستور طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو حکومت کے غریب کش اقدامات قرار دیا ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو سحری و افطاری اور تراویح میں شدید مشکلات درپیش ہیں جس کی شرعی اور آئینی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔اس موقع پر غضنفر کھوکھر، ابرار رضا ایڈووکیٹ، شاہد شنواری، انصار ملک، جاوید اصغر ججہ، سعید خان نیازی، حمزہ بٹ، شہزاد عباسی، نعمان کریم بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ عبادات کی کثرت اس ماہ مقدس میں مسلمانوں کیلئے نجات و بخشش کا ذریعہ ہے مگر بجلی کا غائب ہوناحکمرانوں کی طرف سے عوام کو اذیت سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے ہوشرباء اضافہ عذاب سے کم نہیں جس کا ذمہ دار مقتدر طبقہ ہے۔فاروق بٹ نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے۔ پرامن حل کیلئے سیاسی جماعتیں اور حکومت موثر کردار ادا کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top