تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے گھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے۔ خرم شہزاد

لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 سے زائد کیمپ لگائیں جائیں گے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے عید الاضحی کے موقع پرگھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے۔ دو لاکھ کھالوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے عید کے تینوں روز یہ سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں اجتماعی قربانی ہو گی جہاں متاثرین سیلاب میں گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 سے زائد کیمپ لگائے جائیں گے۔ لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سب سے بڑی قربان گاہ بنائی جائے گی جہاں سینکڑوں جانوروں کی اجتماعی قربانی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید قربان کے حوالے سے منعقدہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ اس موقع پر احمد معین، میاں افتخار، ثناء اللہ اور الیاس ڈوگر بھی موجود تھے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ والدین کے سائے سے محروم ہو جانے والے 500 بچوں کیلئے ادارہ آغوش قائم کیا گیا ہے۔ کھالوں سے ہونیوالی آمدنی ان کی کفالت پر خرچ کی جائے گی جبکہ 400 بے سہارا بچیوں کی کفالت کیلئے ادارہ بیت الزہراء کی تعمیر بھی تکمیل کے آ خری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلاامتیاز رنگ و نسل و جنس انسانیت کی خدمت کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top