تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے۔ سید ہدایت رسول قادری

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ جو اللہ کے اس حکم کو جانتے ہوئے کہ برائی کے خلاف شدت کے ساتھ آواز اٹھانا اور اسے مٹانے کی عملی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے انکی طرف سے ظالموں سے ڈر کر گھر میں دبک جانے پر اللہ کی طرف سے گرفت بڑی شدید ہو گی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو جو درس دیا اسکے مطابق مسلمان کمزور ہر گز نہیں ہیں اور ظلم سے ٹکرانا ہی ایمان ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسین کی دعوت پر یزیدنے بیعت نہیں کی تھی اس طرح ہر دور میں حسینی راہ پر چلنے والوں کے خلاف یزیدی سوچ مزاحم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے اور وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کی دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top