ڈنمارک: سید محمود شاہ کی ہمشیرہ اور ساس کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (محمد وسیم افضل) گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (منہاجین) کی ہمشیرہ اور ساس بوجہ علالت پاکستان میں انتقال کرگئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے سید محمود شاہ سے ان کی ہمشیرہ اور ساس کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے سید محمود شاہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ان کی ہمشیرہ اور ساس کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔ یاد رہے کہ سید محمود شاہ آج کل پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں اور ان سے موبائل نمبر 0092.345.2675046 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top