بھارتی حکام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے دورہ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ویزہ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا

ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ بھارت، منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے مل کر ترتیب دیا تھا
بھارتی حکام کے مطابق آئی بی جنرل الیکشن اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ویزہ کلیرنس نہیں دے رہی
سیکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا کا ویزہ پروسیجر اجازت نہیں دیتا کہ ابھی ویزہ جاری کیاجائے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دورہ بھارت کے جنرل الیکشن کے بعد دوبارہ ترتیب دیا جائیگا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت بنگلور انڈیا میں ہونے والی میلاد کانفرنس آج (سوموار) رات اسی مقام پر شیڈول کے مطابق ہو گی
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بنگلور کے اجتماع سے خطاب کریں گے
خطاب پاکستان بھر میں 250 شہروں میں ہونے والے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماعات میں بھی براہ راست دیکھا جائے گا
ترجمان تحریک منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن کے ترجمان نے کہا ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل بھارت میں ایک رجسٹرڈ این جی او ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دورہ بھارت منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور وہاں کے مشہور تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن (ORF) نے مل کر ترتیب دیا تھا۔ دونوں ادارے بھارتی اتھارٹیز سے رابطے میں تھے اور بھارتی حکام نے ان سے یہ وعدہ کیا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورے کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیانے شیخ الاسلام کا مکمل دورہ ترتیب دیا تھا۔ بھارتی حکام نے چند روز قبل منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کو بتایا کہ آئی بی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ویزہ کلیرنس نہیں دے رہی کیونکہ بھارت میں جنرل الیکشن بہت قریب ہیں اور انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی خدشات ہیں، ایسے حالات میں انڈیا کا ویزہ پروسیجر اجازت نہیں دیتا کہ ابھی ویزہ جاری کیا جائے۔ اس لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دورہ بھارت کے جنرل الیکشن کے بعد دوبارہ ترتیب دیا جائے۔ اس سارے پراسیس کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے عہدیداران بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں رہے اور کسی بھی موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے براہ راست بھارتی اتھارٹیز سے رابطہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت بنگلور انڈیا میں ہونے والی میلاد کانفرنس جس میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں، آج (سوموار) رات اسی مقام پر شیڈول کے مطابق ہو گی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ شیخ الاسلام کا خطاب سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور سمیت پاکستان بھر میں 250 شہروں میں ہونے والے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماعات میں بھی براہ راست دیکھا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top