ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ آج تزک و احتشام سے منائی جائے گی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سا لگرہ آج (بدھ) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تزک و احتشام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں موجود اسلامک سینٹرز میں قائد ڈے کی تقاریب کا آغاز قرآن خوانی اور محفل نعت سے ہوگا اور قائد ڈے کے موقع پر کیک کاٹا جائے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے تحت قائم سکولز اور کالجز میں تقریری مقابلے و دیگر علمی تقاریب منعقد ہونگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملک کے مختلف اضلاع میں "سفیر امن سیمینار" منعقد ہونگے جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان 19فروری کو خون کا عطیہ دیں گے۔ 19فروری کو دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کرکے قائد ڈے کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے اور تحریک منہاج القرآن مرکزی سطح پربکروں کا صدقہ بھی دے گی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان جیلوں میں قیدیو ں میں کھانا تقسیم کریں گے۔ تحریک منہاج القران 20,19 فروری کی درمیانی رات دنیا بھر میں موجود اسلامک سینٹرز میں شب دعا منائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top