امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ پروفیسر غلام مرتضی

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن، بین المذاہب روداری، محبت اور مواخات پر معمور ہے
تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم تربیت علامہ پروفیسر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرخ رحمن کی شادی پر منعقدہ یوسف آباد میں میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سہیل مقصود، غلام محمد قادری، پروفیسر ذوالفقار علی، محمد شفیق قادری، قاری لیاقت علی، ڈاکٹر محمد عابد، محمد ارشد، میاں اویس بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم امن، محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں، اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت، روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top