اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے دارالحکومت روم (Roma) کی تنظیم سازی

مورخہ: 10 مئی 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے دارالحکومت روم (Roma) کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت اقبال شاہ جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مرزا امتیاز نے حاصل کی۔

باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل قیام میں لایا گیا جس کے تحت رانا محمد امین صدر، ماسٹر عبدالرشید نائب صدر، افصال احمد ناظم، حبیب الرحمان نائب ناظم اور محمد احسان کٹھانہ صدر PAT منتخب ہوئے۔

تنظیم سازی کے لیے افضال سیال (صدر ساؤتھ اٹلی) کا کرادر مثالی رہا جنہوں نے دن رات محنت کرکے مقامی رفقاء اور وابستگان کو اس مرحلہ کے لئے تیار کیا۔ گزشتہ روز الطاف چیمہ اور مختار احمد قادری نے بھیروم (Roma) کے دورے کئے اور منہاج القرآن کو مقامی لوگوں میں متعارف کرایا، جس میں محمد اشرف بٹ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی) نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر نومنتخب صدر رانا محمد امین نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور روم (Roma) میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے تحت کام کرنے کا عزم کیا۔

رپورٹ: حسن زمان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top