ماہانہ کڈز فیسٹیول ماہ اکتوبر 2015ء

5th Kids Festival by Nizamat-e-Tarbiyat TMQ

مرکزی نظامت تربیت اور منہاج ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام پانچواں ماہانہ کڈز فیسٹیول 11 اکتوبر2015ء کو اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں آغوش گرائمر سکول کے علاوہ لاہور بھر سے 300 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ کڈز فیسٹیول کے مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل تھے۔ پروگرام میں مختلف سکولز کے اساتذہ، پرنسپل صاحبان اور بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی نظامت تربیت کے ناظم ڈاکٹر غلام مرتضی علوی نے مہمانوں، والدین اور طلبہ و طالبات کو کڈز فیسٹیول کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

کڈز فیسٹیول ماہ اکتوبر کا موضوع ’سیدنا ابراہیم، سیدنا اسمٰعیل اور سیدنا امام حسین علیہم السلام‘ تھا۔ بچوں نے مذکورہ موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ حسب روایت بچوں نے تلاوت، نعت اور دیگر پروگرامز پیش کیے۔ معروف ثنا خوان شکیل احمد طاہر نے بچوں کو نعت سکھائی۔ کڈز فیسٹیول کی انفرادیت ’اسلامک تربیتی کار ٹونز‘ طلبہ و طالبات اور حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے رہے۔ کڈز فیسٹیول میں آغوش کمپلیکس کے کوآرڈنیٹر عبدالطیب اسلم، سابق نائب ناظم تربیت محمد طیب قادری، محترمہ ڈاکٹر نوشابہ، مرکزی سیکرٹریٹ کے آئی ٹی مینیجر محمد ثناءاللہ اور منہاج انٹرنیٹ بیورو میں سینئر ویب ماسٹر صابر حسین نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظامت تربیت کے جملہ سٹاف بالخصوص غلام مرتضی علوی، پروفیسر محمد اشرف، محمد محمود احمد قادری، سید طیب حسین شیرازی، غلام شبیر جامی، قاری حسنین فرید اور سرفراز قادری کو کامیاب کڈز فیسٹیول کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے خواتین معلمات تسلیم علوی، سائرہ اشرف اور صدف فاطمہ کی خدمات کو سراہا۔ فیسٹیول کے اختتام پر صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نظامت تربیت کی کاوش کو سراہا اوراسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نظامت تربیت کے کڈز فیسٹیولز میں بچوں کو ان کی ذہنی سطح پر رہ کر تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ یہ کاوش بچوں میں فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دینی اقدار کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین ہے۔‎

5th Kids Festival by Nizamat-e-Tarbiyat TMQ

5th Kids Festival by Nizamat-e-Tarbiyat TMQ

5th Kids Festival by Nizamat-e-Tarbiyat TMQ 5th Kids Festival by Nizamat-e-Tarbiyat TMQ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top