منہاج القرآن کالج آف شریعہ کے زیراہتمام 29 مارچ سے 4 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گا

لاہور (27 فروری 2016) منہاج القرآن کالج آف شریعہ کی بزم منہاج نے 4 روزہ تقریبات کا شیڈول جاری کیا ہے، 29 فروری کو حسن قرات اور عربی میں تقاریر کا مقابلہ ہو گا جس میں صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین مدرسہ بورڈ ڈاکٹر عامر حسین مہمان خصوصی ہونگے، یکم مارچ کو نعت رسول مقبول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے حوالے سے طلبہ کے درمیان مقابلہ ہو گااور مہمان خصوصی خرم نوازگنڈاپور، ڈاکٹر ہرمن ہونگے، 2 مارچ کو اردو میں تقاریری مقابلہ ہو گا جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق، علامہ راجہ ناصر عباس اوراعجاز چودھری مہمان خصوصی ہونگے، 3 مارچ کو اردو مباحثہ اور مضمون نویسی کے مقابلے ہونگے، مقابلہ جات میں مختلف شعبہ جات کی نامور شخصیات میں مہمان خصوصی ہونگی، 3 مارچ کے مقابلوں کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، اوریا مقبول جان، ابرار الحق، اجمل نیازی اور عثمان پیرزادہ مہمان خصوصی ہونگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top