عوامی تحریک لاہور کے ہزاروں کارکنا ن پی ٹی آئی کے پاکستان مارچ میں شرکت کریں گے، حافظ غلام فرید

مظلوم اور محکوم عوام کا مقدر بدلنے کیلئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں

لاہور (2 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال اور ضلعی صدر چوہدری افضل گجر کی قیادت میں عوامی تحریک لاہور کے ہزاروں کارکنا ن پی ٹی آئی کے پاکستان مارچ میں شرکت کریں گے۔ عوامی تحریک لاہور کے کارکنان سینکڑوں موٹر سا ئیکلوں کی ریلی کے ساتھ احتجاجی مارچ میں شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مارچ میں شرکت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری افضل گجر، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ قادری، محمدعمر قادری، ڈاکٹر اقبال نور، حافظ ریاض، سید فرزند علی ایڈووکیٹ، میاں افتخار احمد اور لاہور کے تمام ٹاؤنز کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہاکہ پاکستان مارچ میں عوامی تحریک کی ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار سبز ہلالی پرچم اور پارٹی پرچم کے ساتھ شریک ہونگے۔ مارچ میں شرکت کا مقصد تجدید عہد کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ ہر فرد کو نظام کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا اور ان قاتل اور ظالم حکمرانوں سے جان چھڑانا ہو گی، ورنہ ہماری نسلوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ ملک پاکستان کا استحکام اور عوام کی خوشحالی ان حکمرانوں کے خلاف عملی جدوجہد اور اس کی کامیابی سے مشروط ہے جو منزل مقصود کے حصول تک جاری رہے گی۔ پاکستان مارچ میں عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنان کی شرکت ملک میں حقیقی تبدیلی اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو نگی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عام آد می کو اس کے آئینی حقوق کا شعور دیا اور انکے حصول کیلئے نظام کی تبدیلی کی موثر آواز اٹھائی۔ کارکن انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کریں۔ عوامی تحریک لاہور کے کارکن کل پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کر کے یہ پیغام دیں گے کہ ظالم حکمرانوں کو رات کے اندھیرے میں بستر باندھ کر بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ مظلوم اور محکوم عوام کا مقدر بدلنے کیلئے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top