کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی غوث الوریٰ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِاہتمام 12 جنوری 2017 کو بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ’’ سالانہ غوث الوریٰ کانفرنس‘‘ کارپی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہو۔ عرفان حیات رانجھا اور حاجی اعجاز احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کی۔ انہوں نے اولیاءاللہ کے مناقب پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیاءاللہ ایسے خوش نصیب انسان ہیں جن کو نہ کسی قسم کاخوف ہوتا ہے اور نہ ہی غم۔ اللہ پاک کے وہ مقبول بندے جواس کی ذات وصفات کے عارف ہوں اس کی اطاعت و عبادت کے پابند رہیں اور گناہوں سے بچیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے انہیں اپنا قرب خاص عطا فرماتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ وقار احمد قادری دعا کرائی، اس کے بعد لنگر غوثیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: حسن زمان​

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top