چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن قادری دعوتی وتنظیمی دورہ پر ساؤتھ افریقہ پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 15 روزہ دعوتی وتنظیمی دورہ پر ساؤتھ افریقہ پہنچ گئے۔ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے (O. R. Tambo International Airport) پر منہاج القرآن انٹرنیشنل افریقہ کے عہدیداران و وابستگان اور علامہ صادق قریشی نے چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹرحسن محی الدین قادری اپنے دورہ ساؤتھ افریقہ میں منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملاقاتوں سمیت امن کانفرنسز، معراج النبی ﷺ کے اجتماعات، ورکرز کنونشن، پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں، یونیورسٹیز میں لیکچرز، ساؤتھ افریقہ گورنمنٹ کے آفیشلز سے ملاقات اور محفل سماع میں شرکت کریں گے۔ ‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top