راجن پور: عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا برما میں ظلم وستم کیخلاف احتجاج

پاکستان عوامی تحریک راجن پور اور منہاج القرآن راجن پور نے برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو شہر میں بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوئی۔ ضلعی امیر تحریک رانا گلزار اور ضلعی ناظم ابو ارسل مصطفیٰ نے ریلی کی قیادت کی۔ مظاہرہ میں عوامی تحریک و منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے برما میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور مسلمان ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ فوری طور پر برمی مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر وہاں قیام امن کی یقینی بنایا جائے۔

دریں اثناء عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، خضدار، کراچی، فیصل آباد، لاڑکانہ، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفر آباد، کوٹلی، بھمبر، گلگت سمیت اضلاع، تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر 114 شہروں میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top