برما کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے عوامی تحریک کھپرو کا احتجاج

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف عوامی تحریک کھپرو سندھ نے 8 ستمبر 2017ء کو پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت عوامی تحریک کھپرو کے صدر شوکت علی قائمخانی، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک کھپرو ریٹائرڈ صوبیدار عبداللہ خان، ایم ایس ایم بے نظیرآباد کے ڈویژنل صدر محمد طیب قادری، منہاج القرآن سانگھڑ کے امیر سید زاہد علی شاہ، ڈویژنل کوارڈینیٹر بےنظیرآباد عبدالستار چوہان نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرا کر برما کے خلاف معاشی و اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top