نیک تمناؤں کے اظہار پر کارکنان سیاسی، مذہبی لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں: ڈاکٹر طاہرالقادری

سربراہ عوامی تحریک کی 67 ویں سالگرہ پر 23 بکرے ذبح، درازی عمر کیلئے دعائیں
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت امریکہ، برطانیہ، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، کینیڈا میں خصوصی تقریبات
ڈاکٹر طاہر القادری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں: قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور

لاہور (19 فروری 2018) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان، عہدیداران کی طرف سے 23 بکرے قربان کئے گئے۔ شہر شہر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے دنیا بھر سے کارکنان، سیاسی، سماجی، مذہبی لیڈر شپ کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار شکریہ ادا کیا۔ سالگرہ کے حوالے سے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔ امریکہ، برطانیہ، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، ناروے، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انسانیت کیلئے انجام دی جانے والی علمی تحقیقی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ٹورنٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتوں حماد مصطفی المدنی اور احمد مصطفی العربی نے ان کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی مرکزی تقریب عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں عہدیداروں اور مقررین نے انہیں انسانیت کیلئے انجام دی جانیوالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہدحسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور و دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی۔ قاضی زاہد حسین نے کہاکہ دین اور سیاست کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالم اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی، ہمیں پاکستان کے سپوت شیخ الاسلام پر فخر ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں، یہ واحد لیڈر ہیں جنکے اشارے پر کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ لیتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کئے، انکے نام اور کام سے بدیانت اور لٹیرے تھر تھر کانپتے ہیں۔

ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد، رفیق نجم، احمد نواز انجم، جواد حامد، علامہ امداد اللہ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، عرفان یوسف، فرح ناز نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو 67 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top