منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

جلوس مغل پورہ سے شروع ہو کر باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا، ڈاکٹر حسین محی الدین نے قیادت کی
شرکائے جلوس کا استقبال جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا، دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں
جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور عمارتوں کو چراغاں کر کے سجایا گیا تھا
حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مناکر اہل ایمان اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین
خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، حاجی فرخ، پیر سید انعام اللہ کی جلوس میں شرکت

لاہور (10 نومبر 2018) منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جلوس مغلپورہ سے شروع ہو کر شالامار لنک روڈ سے ہوتا ہوا مین بازار باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا، درود و سلام کی صداؤں میں نکالے گئے مشعل بردار جلوس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، تاجر رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد، خواتین، بزرگ، بچے شریک ہوئے، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز حسین بھٹی، حفیظ اللہ جاوید، حاجی محمد فرخ، محمد اسلم چودھری، محمد اطہر، محمد ارشد طاہر، ثناء اللہ خان، غلام اصغر صدیقی، پیر سیدانعام اللہ، پیر سید گلزارشاہ، ڈاکٹر شاہد محمود، پروفیسر محمد عمران، محمد اسلم پرویز قادری سمیت اہم رہنماؤں نے جلوس میں شرکت کی، تاجر رہنما حاجی منظور حسین بھی ایک بڑے وفد کے ساتھ جلوس میں شریک ہوئے، اہلیان علاقہ، شالا مار لنک روڈ کی تاجر برادری دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے جگہ جگہ شرکائے جلوس کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا، جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور عمارتوں کو چراغاں کر کے سجایا گیا تھا، پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں، آمد ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا، سیدی، مرشدی یا نبی یا نبیﷺ کے نعرے لگائے گئے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں معطر ہو گئیں، جلوس میں اونٹ، رقص کرتے گھوڑے، سجی ہوئی بگھیاں، عربی لباس پہنے بچوں نے جلوس کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔

صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ بنا کر بھیجا، حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت اور بعثت ایک نئے دور کا آغاز اور تاریخ کی ایک نئی جہت کا تعین تھا، آپ ﷺکی تشریف آوری کے بعد انسانیت ایک نئے دور میں داخل ہو گئی، ایسا دور جس میں شعور، آگہی، تہذیب، کلچر اور اعلیٰ انسانی اقدار کو فروغ ملا، حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مناکر اہل ایمان اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں۔ پیغمبر اسلام نے انسانیت کو مساوات، اخوت اور جمہوریت کا درس دیا ہے، آپ کی پاکیزہ زندگی انسانیت کے لیے اعلیٰ ترین نمونہ ہے، تحریک منہاج القرآن نے اللہ کی توفیق سے ہر سال حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کی نسبت سے عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد یقینی بنایا اور میلادکے کلچر کو عام کیا، عشق مصطفیﷺ کی شمعیں گھر گھر، گلی گلی میں روشن کیں، اس سال بھی 35ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی، جلوس کے اختتام پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top