شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج قصور میں زینب کی پہلی برسی میں شرکت کریں گے

قصور میں زینب بیٹی کی پہلی برسی 10 جنوری 2019ء کو ہو گی، جس میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی شرکت کریں گے۔ زینب کے والد حاجی امین انصاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے برسی میں شرکت کی درخواست کی تھی۔ برسی کا پروگرام اسٹیل باغ قصور کے نزدیک فیکڑی غلام صابر انصاری میں منعقد ہو گا، جہاں قصور، گردونواح سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

زینب کے والد حاجی محمد امین انصاری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی سے ملاقات کی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میری عدم موجودگی میں میری بیٹی زینب کی نماز جنازہ پڑھائی جسکی وجہ سے اس ظلم کی بازگشت پاکستان کے گلی کوچوں تک پہنچی اور انصاف کیلئے ہر طرف سے آواز بلند ہوئی پھر جا کر مجرم کی تلاش اور گرفتاری عمل میں آسکی۔

حاجی امین انصاری نے کہا کہ میں تحریک منہاج القرآن کے سوشل میڈیا سیل کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ذریعے اس ظلم کے صدائے احتجاج بلند کی اور اقتدار کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

حاجی امین انصاری نے کہا کہ زینب کے قاتل کو سزا مل گئی جس پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں لیکن میرے دل کو سکون اس وقت ملے گا جب قوم کی ہر بچی محفوظ ہو جائے گی، اس حوالے سے حکومتی سطح پر قانون سازی اور فول پروف انتظامات ناگزیر ہیں، ابھی بھی آئے روز معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات رونما بھی ہو رہے ہیں اور رپورٹ بھی ہو رہے ہیں۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے حاجی امین انصاری کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شرکت کے حوالے سے باضابطہ مطلع کر دیا۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن قصور اور ذیلی تنظیمات کے کارکنان و قائدین قصور پہنچنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا استقبال کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top