ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی محسن گورایہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (31 جنوری 2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی محسن گورایہ کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے محسن گورایہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے محسن گورایہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top