منہاج یونیورسٹی لاہور میں جدید لائبریری کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب

منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلباء کی تحقیق و تدوین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نئی جدید لائبریری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 7 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈاکٹر ہرمن روبوک اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی بھی بطور مہمان شریک تھے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عالم اسلام آسمان علم وحکمت کا درخشندہ ستارہ تھا تب اس کے حکمران محلات تعمیر کرنے کی بجائے بڑی بڑی لائبریریاں تعمیر کرتے تھے اور اہل علم و دانشور حضرات کا زیادہ وقت کتاب بینی میں صرف ہوتا تھا نیٹ کی دنیا کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ مگر کتاب کی اہمیت اور افادیت آج بھی اپنی جگہ مسلمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور اسلاف کے علمی کلچر اور اقدار کا احیاء کر رہی ہے جدید علمی، تحقیقی تقاضوں کو پورا کرنے اور ایک بہترین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باشعور نسل کی تیاری کے لیے جدید لائبریری کا توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا ہے اس کی تکمیل ان شاءللہ جلد ہو گی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت اور مطالعہ کے لئے عالمی معیار کی لائبریری قائم کی جا رہی ہے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں لائبریری کا سنگ بنیاد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top