میاں منظور احمد وٹو کی طرف سے ڈاکٹر حسین محی الدین اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ

ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم، قلم، تقریر اور تحریر کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا

لاہور (15 فروری 2019) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو نے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین کے اعزاز میں اپنے آبائی علاقہ وساوے والا میں عشائیہ دیا اور تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم اور امن کیلئے عملی کوششوں کو سراہا، میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم، قلم، تقریر اور تحریر کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا اور کردار سازی پر توجہ دی اور نوجوانوں کو علم، وطن اور دین سے محبت کی تعلیم دی، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کی، ڈاکٹر طاہرالقادری کو یہ کریڈیٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے غریب شہید کارکنوں کے انصاف کا کیس لڑنے کا حق ادا کر دیا، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہو گا اور انسانیت کا خون بہانے والے اپنے انجام سے دو چار ہونگے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے 14 فروری 2019 دیپالپور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سلسلے میں ایک بہت بڑی قرآن کانفرنس سے خطاب کیا جس میں میاں منظور احمد وٹو، شیخ الحدیث مفتی مولانا مسعود احمد فریدی، سابق ایم این اے سید گلزار سبطین، انجینئر رفیق نجم، سابق چیئرمین دیپالپور پیر سید محمد زاہد گیلانی، مولانا احمد رضا نوری، حافظ محمد توصیف قاسم وٹو، حاجی محمد اسلم دولہ، قاری مظہر فرید، فروہ تصدق حسین، ڈاکٹر سرور احمد رضوی، نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری ہر قسم کی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے دین کی خدمت کا کام کررہے ہیں، قرآن کا پیغام اور تعلیمات لاتفرقو ہے، تفرقہ بازی نے ترقی اور بہتری کے عمل کی راہیں مسدود کر دیں اور بحیثیت قوم ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارے درمیان اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا ذریعہ ہے۔

شیخ الحدیث پیر مفتی لطف اللہ اشرف قادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کو اسلام اور انسانیت کی ایک بڑی خدمت قرار دیا۔

سابق ایم این اے سید گلزار سبطین نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے کہ ہمارے درمیان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی ہفتیاں ہیں جنہوں نے اسلاف کے علمی سفر کو جاری رکھا ہوا ہے۔

حافظ محمد توصیف قاسم وٹو نے منہاج القرآن کی علم اور امن کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، دیپالپور آمد پر مقامی تنظیمی عہدیداروں نے ڈاکٹر حسین محی الدین اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top