فیصل آباد: قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا)

مورخہ: 20 مارچ 2019ء

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام قرآن کانفرنس (بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا)  مؤرخہ 20 مارچ 2019 کو کینال پیلس عبداللہ پور کینال روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کے کارکنان و دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیا ہے، اسکے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔ علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو تشنگانِ علم کو سیراب کرے گا اور نسل نو کو قرآنی تعلیمات سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

Quran Conference inaugural ceremony Quranic Encyclopedia in Faisalabad

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top