شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کےلئے کچھ نہیں بدلا، 5 سال قبل جہاں تھے وہیں کھڑے ہیں : ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 12 مئی 2019ء

حصول انصاف کےلئے جو مشکلات سابق دور حکومت میں تھیں وہ آج بھی ہیں
سربراہ عوامی تحریک رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ پاکستان پہنچیں گے، کینیڈا سے استبول پہنچ گئے
اعتکاف میں شریک ہونگے، شہر اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

لاہور (12 مئی 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو حصول انصاف کے لئے جن مشکلات کا سامنا سابق دور حکومت میں تھا وہ آج بھی ہیں۔ شہداء کے ورثاء کے لیے کچھ نہیں بدلا جنہوں نے 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کیاتھا ان تمام کو سزائیں سنا دی گئیں اور وہ جیلوں میں بند ہیں اور جنہوں نے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا اور قتل عام کا حکم دیا وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ ان سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں ہے سربراہ عوامی تحریک سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے آڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے۔

سربراہ عوامی تحریک گزشتہ روز پاکستان آنے کےلئے کینیڈا سے استنبول پہنچے جہاں وہ مولائے روم کے مزار پر حاضری دیں گے اورچند روز قیام کے بعد رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں پاکستان پہنچیں گے اور شہر اعتکاف میں شریک ہونگے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ قتل عام کے بہیمانہ واقعات میں بھی پانچ پانچ سال تک مظلوموں کی آواز نہیں سنی جاتی۔ قانون، مظلوموں کی داد رسی کی بجائے قاتلوں، ظالموں، جابروں اور پیسے والوں کو ریلیف کے راستے مہیا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حوالے سے مظلوم خاندان پانچ سال قبل جہاں کھڑے تھے وہیں آج کھڑے ہیں، انصاف میں رتی برابر پیش رفت نہیں ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کےلئے کچھ نہیں بدلا۔ انھوں نے کہا کہ ہم شہداء کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدالتوں سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top