منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کی وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور سے ملاقات

مورخہ: 17 مئی 2019ء

وفدنے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ تحفے میں دیا
جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں: ڈاکٹر فرخندہ منظور
قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے اللہ کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی: وائس چانسلر
ڈاکٹر فرخندہ منظور نے منہاج القرآن کے فلاحی اداروں اور منہاج یونیورسٹی کے وزٹ کی دعوت قبول کر لی

MWL call on Dr Farkhanda Manzoor

لاہور (17 مئی 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری عائشہ مبشراور منہاج القرآن ویمن لیگ کے سٹوڈنٹس ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز)کی مرکزی صدر زینب ارشد، ہیڈ ریسرچ سوساءٹی سٹوڈنٹس ونگ جویریہ وحید پر مشتمل وفد نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز بشریٰ ندیم بھی موجود تھیں، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو لاہور یونیورسٹی کی لائبریری کیلئے قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 8 جلدوں پر مشتمل تاریخی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ و دیگرکتب تحفے میں دیں۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخندہ منظور نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا و دیگر کتب کے تحفے پر منہاج القرآن ویمن لیگ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ دین اسلام، عالم اسلام اور انسانیت کی قابل قدر خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم کا مطالعہ کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے اللہ کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی، ڈاکٹر فرخندہ منظور نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر گھر میں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، تجدیدی، تصنیفی اور فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیم، فلاح عوام اور قرآن و سنت پر مبنی جتنا کام پاکستانی قوم، عالم اسلام کے لیے کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصانیف دور حاضر میں اسلام کو سمجھنے میں انتہائی مددگار اور معاون ہیں۔

عائشہ مبشر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا 5 ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن علم مفصل ہے اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے اللہ کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی، اس کے مطالعہ سے انسان یہ جان سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کس بات کا تقاضا کررہا ہے، وفد نے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب اور ہزاروں خطابات ایک تاریخی کارنامہ اور علمی اثاثہ ہیں جو صدیوں اسلام اور امت مسلمہ کیلئے خدمت کا ذریعہ بنے رہیں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو منہاج القرآن کے فلاحی اداروں اور منہاج یونیورسٹی کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top