ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا معروف نعت خواں یوسف میمن کے انتقال پر اظہار افسوس

یوسف میمن خوبصورت آواز کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجاگر کیا: ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (27 اکتوبر 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوسف میمن عاشق رسول، محبت وطن پاکستانی اور مخلص انسان تھے، یوسف میمن نے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد لب و لہجے کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو اجاگر کیا، الحاج یوسف میمن دنیا ئے نعت میں منفرد اور نمایاں مقام رکھتے تھے۔

الحاج یوسف میمن کا نعت پڑھنے کا انداز سادہ اور انتہائی پراثر تھا، یوسف میمن ملنسار انسان تھے، انہوں نے اپنے اخلاص سے لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے جگہ بنائی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین اور ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، خرم نوازگنڈاپور، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، آصف اکبر میر، شہزاد رسول قادری، خرم شہزاد، جواد حامد و دیگر رہنماؤں نے بھی الحاج یوسف میمن کے انتقال پر غم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top