اسلام انسانیت کی بقاء کے زریں اصولوں کا امین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

آپ ﷺ کے اسوہ پر چلنے والے کبھی صراط مستقیم سے نہیں بھٹک سکتے، یوتھ لیگ کے میلاد ڈنر سے خطاب
میلاد ڈنر میں مظہر محمود علوی، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، قاضی فیض الاسلام و دیگر کی شرکت

Milad Dinner by Minhaj ul Quran Lahore

لاہور (31اکتوبر 2019) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے منعقدہ میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانیت کی بقاء، فلاح و بہبود اور ارتقاء کے زریں اصولوں کا امین ہے، حضرت محمد ﷺ نے انسانیت کے تحفظ، احترام اور بقاء پر مبنی ضابطہ حیات عطاء کیا، کمزوروں پر ظلم اور بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والا قیامت کے روز حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت سے محروم رہے گا، آپ ﷺ منصف اعلیٰ تھے، آپ ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ انصاف کرتے اور انصاف کا درس دیتے بسر ہوا۔ جو شخص بھی اپنی سیاسی، سماجی، سرکاری زندگی میں انصاف سے کام لے گا وہ قیامت کے روز آپ ﷺ کی شفاعت کا حقدار ہو گا۔

میلاد ڈنر میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ و دیگر رہنما شریک تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن تجدید عہد وفاء اور ایمان کو تقویت دینے کے لیے منایا جاتا ہے، ہمارا ایمان ہے کہ نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور ان کے اسوہ پر چلنے والے کبھی صراط مستقیم سے نہیں بھٹک سکتے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ خاتم النبین نے امن اور محبت کا درس دیا، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اعتدال اور میانہ روی کی تعلیم دی، انہوں نے انسانوں کے ہی حقوق و فرائض کا تعین نہیں کیا بلکہ حیوانات کے حقوق بھی متعین کیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top