منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء خواجہ کامران رشید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Kamran Rashid

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء خواجہ کامران رشید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں, انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ نشاط کالونی لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن کے دارالافتاح کے صدر مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے پڑھائی اور مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، رانا محمدادریس، داؤد مشہدی، مقصود احمد قادری، قاضی فیض الاسلام، عبدالرحمن، مظہر محمود علوی، طیب ضیاء، منشاء مغل، میاں زاہد اسلام، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان، معززین علاقہ، سیاسی، سماجی شخصیات، علماء، مشائخ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواجہ کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top