لودھراں: استحکام پاکستان کنونشن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

مورخہ: 08 مارچ 2020ء

منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام استحکام پاکستان کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، مخدوم ندیم ہاشمی، علامہ سعید احمد فاروقی، رانا محمد ظاہرالقادری سربراہ زونل انفارمیشن سیل، نعمان محمود مصطفوی اور اور منہاج القرآن لودھراں کے قائدین بھی موجود تھے۔

کنونشن میں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بول بالا سے پاکستان مستحکم اور خوشحال ہو گا، جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں امن نہیں ہوتا، جب ریاستی ادارے اور طاقتور شخصیات غریب کو کمزور سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں تو تباہی اور بربادی اس ملک اور معاشرے کا مقدر بن کر رہ جاتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم انصاف کے منتظر ہیں، اسی کیس کے فیصلے سے اس بات کا تعین ہو گا کہ پاکستان میں آئین، قانون بالاتر ہیں یا دولت مند قاتل طاقتور ہیں۔

Istehkam e Pakistan Seminar

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن وطن عزیز میں علم، امن اور اخلاقی اقدار کا احیاء کررہی ہے، نوجوانوں کو انتہا پسندی کے راستے سے موڑ کر علم، امن اور محبت کے راستے پر ڈالنا ایک بڑی کامیابی ہے، انہوں نے لودھراں کی تاریخ میں سب سے بڑی حلف برادری کی تقریب پر نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری اور جملہ تمام عہدیداروں اور ذمہ داروں کو مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے عظیم الشان گرلز کالج کی شکل میں جنوبی پنجاب کو ایک تحفہ دیا ہے۔ یہ کالج کروڑوں روپے کی لاگت سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ خانیوال میں قائم کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں خواتین کے لیے مزید تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام اور اعلیٰ انسانی اقدار پر حملے ہورہے ہیں، نوجوانوں کے اخلاق کو بگاڑا جارہا ہے، اس نظریاتی افراتفری کے دور میں منہاج القرآن نے نظریہ اسلام، نظریہ پاکستان، اخلاق، اخلاص اور امن کا پرچم سربلند کررکھا ہے۔

سردار شاکر مزاری نے استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن محب وطن اور اسلام کے پروانوں کی جماعت ہے، ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم، عمل اور انسانیت کی خدمت کے ویژن کے تحت دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں سینکڑوں عہدیدار اسلام، پاکستان اور انسانیت کے خدمت گزارہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب میں علم کی روشنی پھیلے گی، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی فروغ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن دلوں کو جوڑنے والی غیر سیاسی تحریک ہے۔

workers convention

workers convention

workers convention

workers convention

workers convention

workers convention

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top