سلانوالی (سرگودھا): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان فوڈ پروگرام کے تحت غرباء و مساکین میں راشن تقسیم

مورخہ: 20 مئی 2020ء

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کے زیراہتمام شب قدر کے موقع پر رمضان فوڈ پروگرام کے تحت غرباء و مساکین میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، محمد ادریس مغل اور ملک عبدالمقیت کھچی کی قیادت میں کارکنان نے بہترین ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر سیکرٹری ٹو ناظم اعلیٰ اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کی طرف سے پوری تحصیل میں اب تک کم ازکم 500 گھرانوں تک راشن پہنچایا جا چکا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top