منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں کااستقبال ربیع الاول جلوس

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شمع بردار جلوس کا استقبال کیا
صالح اور باعمل مسلمان بنانے کےلئے بچوں کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی: چیئرمین سپریم کونسل

لاہور (21 اکتوبر 2020ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیر اہتمام ننھے بچوں اور بچیوں نے شمعیں ہاتھ میں پکڑ کر استقبال ربیع الاول کا جلوس نکالا، آقائے دو جہاں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کےلئے بچوں اور بچیوں کی طرف سے نکالے گئے اس منفرد جلوس کا استقبال منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولادیں سیرت طیبہ عمل پیرا ہو کر ایک صالح اور باعمل مسلمان بنیں تو پھر بچپن میں ہی ان کو اسلام کی زریں تعلیمات اور سرگرمیوں سے جوڑنا ہو گا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ خاتم النبین ﷺ بچوں کے بھی شفیق آقا تھے۔ آپ بچوں سے بےحد پیار کرتے تھے اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ آپ ﷺ حسنین کریمین سے اس حد تک پیار کرتے تھے کہ اپنے سجدوں کو طویل کر لیتے تھے تا کہ ان کے کندھوں پر سوار یہ عظیم بچے کسی راحت سے محروم نہ ہو جائیں۔ انہوں نے بچوں کی طرف سےاستقبال ربیع الاول کے جلوس کا اہتمام کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ (ایگرز) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ (ایگرز) کی طرف سے بچوں کی تعلیم و تربیت کا ایک شاندار منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو قابل تعریف ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top