ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 2 جنوری کو ہوگا

لاہور (یکم جنوری 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 2 جنوری بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، سید مشرف شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، جواد حامد، علامہ محمد لطیف مدنی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل سمیت علمائے کرام، مشاءخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، قیام امن اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top