منہاج القرآن پنڈی گھیپ کا ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن پنڈی گھیپ ضلع اٹک کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن پنڈی گھیپ کے یوسی سطح کے قائدین نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ کنونشن میں مقامی تنظیم کی طرف سے کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس کے بعد رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کے آئندہ کی تنظیمی و دعوتی حکمت عملی اور ورکنگ پلان کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top