ڈاکٹر طاہرالقادری کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (29 جنوری 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حافظ سلمان بٹ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو یہ دکھ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی حافظ سلمان بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top