سینیٹر ولید اقبال کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم وتحقیق کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا
سینیٹر ولید اقبال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا کی
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار سازی کر رہے ہیں۔ سینیٹر ولید اقبال
شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق نے سینیٹر ولید اقبال کو شیخ الاسلام کی کتب کا تحفہ دیا

لاہور (10 اپریل 2021ء) حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے معروف قانون دان سینیٹر ولید اقبال نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات، دفاتر، جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ بھی کیا۔ سینیٹر ولید اقبال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

منہاج القرآن کے رہنماؤں شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چوہدری، محمد صادق و دیگر نے سینیٹر ولید اقبال کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔ رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے علم، تحقیق اور دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز اور منظم نیٹ ورک کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصور کو عام کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں قائم اسلاک سنٹرز، تعلیمی و فلاحی ادارے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویثرن اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سینیٹر ولید اقبال نے جامع شیخ الاسلام کی خوبصورتی، فن تعمیر اور جامع شیخ الاسلام سے متصل فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ و ریفرنس لائبریری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرسرپرستی یہ شعبہ جات طلبہ و طالبات کی علمی و تحقیقی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ شہزاد رسول، احسن ارشاد، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چوہدری نے سینیٹر ولید اقبال کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top