معروف آرٹسٹ مبین گبول اور اظہر رنگیلا کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

Rangila call on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

لاہور (2 جولائی 2021) معروف فلم و ٹی وی آرٹسٹ مبین گبول اور اظہر رنگیلا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاح دل کی نرمی کا عکاس ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ بھی صحابہ سے خوش مزاجی کا اظہار فرماتے تھے۔ مزاح ایسا ہونا چاہیے جس سے کسی کی توہین و تضحیک کا پہلو نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے مسکرا کر بات کرنا اور کسی کیلئے خوشی کا سامان بننا بھی صدقہ اور صالح عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان زندگی کے کسی بھی شعبہ سے وابستہ کیوں نہ ہو مقصد خدمت خلق اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کا حصول ہونا چاہیے۔

آرٹسٹ مبین گبول اور اظہر رنگیلا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام کی خدمت اور نوجوانوں کے اخلاق سنوار رہے ہیں۔ منہاج القرآن کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک کام اور مقام ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام کے تعلیم، امن اور محبت والے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ مبین گبول اور اظہر رنگیلا نے ملاقات کے بعد گوشہ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شعبہ نشر و اشاعت اور ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کا دورہ کیا۔ سینئر ادارکاروں کے دورے کے دوران جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عبدالحفیظ چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Rangila call on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

Rangila call on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

Rangila call on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

Rangila call on Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top