ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی مزمل گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (2 جولائی 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی مزمل گجرکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند کرے اورمزمل گجر و جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی و دیگر رہنماؤں نے بھی سنیئر صحافی مزمل گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top