منہاج القرآن بھلوال کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے زیراہتمام عہدیداروں کے لیے تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس تحریک کے دعوت کے طریقہ کار کو ازسرنو منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تحریک کے ہمہ جہت دعوتی عمل میں شریک ہو کر اپنا فریضہ سرانجام دیں۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن بھلوال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top