یونان: ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

Dr Hassan Qadri addresses Shahadat Imam Hussain Conference in Greece

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں ’’پیغام اِمام حُسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے جان کا نذرانہ پیش کر کے حق و باطل اور خلافت و ملوکیت کا فرق قیامت تک کے لیے واضح کر دیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا میرے بعد قرآن اور میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت سے جڑے رہنا، کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔ انھوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر کوئی دل مومن اور مسلمان نہیں ہو سکتا، یہ قران اور صاحبِ قران کے فرامین ہیں۔ حُب رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ جس حسین علیہ السلام سے مصطفیٰ ﷺ نے محبت کی ہم بھی ان سے محبت کریں۔ انھوں نے کہا کہ یزید باطل نظریہ کا نام ہے اور حسین حق و صداقت کا نشان ہیں، اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت پر فخر کرو کہ یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔

کانفرنس میں علمائے کرام، مذہبی، سیاسی، سماجی اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج نعت کونسل، منہاج ڈائیلاگ فورم، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اور اس کے تمام ذیلی مراکز کے صدور و ناظمین، رفقاء و وابستگان بھی شریک تھے۔

کانفرنس میں چوہدری محمد اقبال وڑائچ، احمد جاوید، فیض عالم قادری، علامہ محمد نواز ہزاروی، غلام مرتضیٰ قادری، ارسلان خرم چیمہ، غلام عباس مصطفوی و دیگر قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔

Dr Hassan Qadri addresses Shahadat Imam Hussain Conference in Greece

Dr Hassan Qadri addresses Shahadat Imam Hussain Conference in Greece

Dr Hassan Qadri addresses Shahadat Imam Hussain Conference in Greece

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top