جاپان: گنما سینٹر میں ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘

مورخہ: 01 اگست 2022ء

جاپان اسلامک سنٹر

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سینٹر میں ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ‏‎جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔

اس محفل کا آغاز حافظ محمد عثمان صادق کی تلاوت قرآن مجید کی آیات مبارکہ سے کیا گیا۔ جس کے بعد امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت نعمان اعجاز معاذ اعجاز طیب شیرازی نے پیش کیا۔ ‎محفل میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔‎

اس عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان مظہر شاہ اور جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اکمل شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔‎کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ‎خواتین کے لئے علیحدہ پردے کا انتظام کیا گیا تھا جس میں خواتین نے پوری محفل آن لائن سماعت کیا۔

‎خطاب کے بعد غلام مرتضی علوی نے کمیاب کانفرنس کروانے پر منتظمین کو بہت مبارکباد پیش کی۔ محفل کے اختتام پر لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا۔

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

جاپان اسلامک سنٹر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top