منہاج موبائل میڈیکل یونٹ کا سیلاب متاثرین کیلئے مفت علاج معالجہ

Flood Relief madical camp

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج موبائل میڈیکل یونٹ متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے، جہاں حالیہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستیوں اور ان کے گرد و نواح کے متاثرینِ سیلاب کو روزانہ کی بنیاد پر طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ منہاج موبائل میڈیکل یونٹ میں باقاعدہ ڈاکٹر اور ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ مریضوں کا چیک اپ کر رہی ہیں، مرض کی تشخیص کے بعد مریضوں کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کا میڈیکل سٹاف اور رضا کار ٹیمیں متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ جہاں متاثرین کو طبی سہولیات، تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے باقاعدہ خیمہ بستیاں آباد کی گئی ہیں۔

Flood Relief madical camp

Flood Relief madical camp

Flood Relief madical camp

Flood Relief madical camp

Flood Relief madical camp

Flood Relief madical camp

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top