الازہر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم صالح السید سلیمان اور شیخ احمد محمود حسن شریف کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

Egyptian Shuyukh delegation visits minhaj university lahore

الازہر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم صالح السید سلیمان اور شیخ احمد محمود حسن شریف نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانوں کو منہاج یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کروایا۔

یونیورسٹی کے دورہ کے بعد ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے سابق چانسلر جامعہ الازہر ابراہیم صلاح نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں آ کر بہت خوشی ہوئی، امت کو ایسے شاندار اور باوقار تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زندگی کے ہر شعبے میں علمی خدمات انجام دیں ان کی علمی، تجدیدی تحقیقات موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہت بڑا خزانہ ہیں۔ اسلام اور بین المذاہب رواداری کیلئے منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

شیخ احمد محمود حسن شریف (جامع الازھر، مصر) نے کہا کہ فروغِ علم اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عالم انسانیت کی بے مثال خدمت کی۔ مجھے خوشی ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے اور تعلیمی نظام جامع الازہر سے مماثلت رکھتا ہے۔

ملاقات کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنی کُتب بطور تحفہ معزز مہمانوں کو پیش کیں۔ معزز مہمانوں نے منہاج یونیورسٹی کے انتظام و انصرام کو سراہا اور ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین اور یونیورسٹی مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

آخر میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد نے الازہر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم صالح السید سلیمان اور شیخ احمد محمود حسن شریف (جامع الازھر، مصر) کو منہاج یونیورسٹی کے یادگاری سوینئر بھی پیش کئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top