منہاج القرآن کے زیراہتمام مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 5 نومبر کو ہو گی

لاہور (4 نومبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب بروز ہفتہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی رہنماؤں سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی محفل میں مرکزی گوشۂ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha e Durood

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top