پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی عبدالستار منہاجین کو نئی کتاب ’’کامیاب زندگی‘‘ کی اشاعت پر مبارکباد

Kamyab Zindagi book Guide for Teenagers

ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے اپنی نئی کتاب 🔰 ’’کامیاب زندگی (دور نو بلوغت کے سوالات)‘‘ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پیش کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے عبدالستار منہاجین کو ان کی نئی تصنیف کی اشاعت پر مبارک باد دی۔

300 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جن پر بچوں کے معصوم ذہنوں میں سوالات پنپتے ہیں اور جواب نہ ملنے پر وہ الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ کتاب تربیتِ اولاد میں والدین کی رہنمائی اور بچوں کو آئیڈیل زندگی گزارنے پر آمادہ کرتی ہے۔ اِس کتاب کا بنیادی مقصد بچوں کے دلوں میں زندگی اور موت کے حوالے سے بنیادی تصورات کو راسخ کرتے ہوئے اُنہیں ایک ایسی زندگی گزارنے پر آمادہ کرنا ہے جس کے بعد وہ دُنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکیں، یعنی وہ اپنی جسمانی و روحانی پاکیزگی کو ہمیشہ اپنی پہلی ترجیح پر رکھیں اور دین اِسلام کی عطا کردہ تعلیمات کے مطابق کامیاب زندگی گزاریں۔

💬 یہ کتاب منہاج القرآن سیل سنٹر سے آن لائن منگوائی جا سکتی ہے۔

https://wa.me/9203097417163

Kamyab Zindagi book Guide for Teenagers

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top