شب برأت و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع

مورخہ: 07 مارچ 2023ء

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ محفلِ شبِ برأت و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آج کی رات اللہ کے حضور مناجات کریں، اپنی آنکھیں نَم کریں اور اللہ رب العزت سے گناہوں کو نہ دہرانے کا عہد کریں۔ شعبان کی پندرھویں رات کو برأت اس لیے کہا جاتا کہ اس رات اللہ تعالیٰ اپنی شان کے لائق آسمانِ دنیا پر جلوہ افروز ہوتا ہے اور جولوگ اس رات خلوصِ دل سے گناہوں پر پشیمان ہوتے اور ندامت کے آنسو بہاتے ہیں، مستقبل میں گناہوں سے باز رہنے کا پختہ ارادہ کرتے ہیں اور اس پر قائم بھی رہتے ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ جہنم سے آزادی کا پروانہ عطا کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکتوں والی شبِ برأت میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا انتظار فرماتا ہے کہ کون پُر نَم آنکھوں کے ساتھ میرے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے، گڑگڑا کر اپنی کوتاہیوں پر معافی طلب کرتا ہے اور آئندہ زندگی میں اپنے اعمال کو درست رکھنے کا عہد کرتا ہے تاکہ آج کی رات میں اس کے پچھلے گناہوں سے درگزر کرتے ہوئے اسے معاف کر دوں۔ شبِ برأت میں ہر مومن کو اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے اپنے گناہوں پر معافی طلب کرنی چاہیے۔ آج کی رات اللہ رب العزت سے یہ وعدہ کرنا ہوگا کہ آئندہ صرف وہی کام کریں گے جس سے مولا ہمیں بندہ کہے، اور وہ کام ہرگز نہیں کریں گے جس سے رب ہم سے منہ پھیر لے۔

محفل میں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، صوفی مقصود احمد قادری، مظہر محمود علوی، سہیل احمد رضا، حفیظ اللہ جاوید، محمد اقبال مصطفوی، رحیم علی رزاق، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، ڈاکٹر محمد ایوب بیگ، علامہ محمد اشفاق چشتی، سید محمود الحسن جعفری، فضہ حسین قادری، سُکینہ حسین قادری، درۃ الزہراء، سدرہ کرامت، اُم حبیبہ اسمٰعیل سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روحانی اجتماع کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ترکیہ اور شام کے کے زلزلہ زدگان، اُمت مسلمہ اور ملکِ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

اجتماعی وظائف

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

دعا

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

Spiritual gathering of Shab-e-Barat and Gosha e Durood Majlis

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top